دورہ آسٹریلیا، بابراعظم جیت کیلئے پُرعزم

25 Oct, 2019 | 08:05 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہباز علی ) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دینے کے عزم کا اظہار کردیا، ٹی ٹونٹی کپتان کہتے ہیں کہ ٹیم کی قیادت کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

دورہ آسٹریلیا پر روانگی سے قبل قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کا آغاز 12 سال قبل قذافی سٹیڈیم میں بطور بال بوائے آنے سے اب تک کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کیا۔ بابر اعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم کینگروز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹی ٹونٹی کپتان نے کہا کہ مجھ پر ٹیم کی قیادت کا کوئی دباؤ نہیں ہے، کوشش ہوگی کہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں اور باقی کھلاڑیوں سے بھی پرفارمنس لوں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی غلطیوں پر قابو پاتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف مثبت کرکٹ کھیلیں گے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں فخر زمان کے ساتھ اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں