ڈالر کے بعد سونے کو بھی 'پر' لگ گئے

25 Oct, 2019 | 07:31 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، رواں کاروباری ہفتے کے پانچویں دن سونے کی قیمت میں پانچ سوروپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا، سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پانچ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ستاسی ہزار آٹھ سو روپے تک پہنچ گئی ہے اور بائیس قیراط فی تولہ سونا اسی ہزار چار سو تراسی روپے کا ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آٹھ ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار پانچ سو دس ڈالر ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے پر خواتین صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ شادیوں میں سونے کے زیورات پہننا معاشرتی روایت بن چکی ہے اس لئے سونے کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے

مزیدخبریں