( عمران یونس ) وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت پنجاب کا سانحہ ساہیوال کے فیصلے پر اپیل میں جانے کا فیصلہ، وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سانحہ پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
وزیر قانون، پارلیمانی افیئر و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے ڈی جی پی آر آفس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے فیصلے میں دو تین چیزیں اہم ہیں۔ عدم ثبوت کے باعث کیس ختم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سانحہ ساہیوال کے فیصلے پر حکومت پنجاب اپیل میں جائے گی۔ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا ہے جو کیس کے تمام محرکات دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ لواحقین کی جانب سے فیصلے کو ماننا سمجھ سے بالاتر ہے۔ آزادی مارچ کے شرکاء پر لازم ہے کہ وہ پرامن اور بتائی گئی جگہوں پر ہی رہیں۔ جب تک قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے حکومت کچھ نہیں کرے گی۔ نوازشریف کی بیماری بارے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کروا لیں۔
محکمہ قانون اور سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کی محکمانہ کارکرکردگی بیان کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ لاء ڈیپارٹمنٹ اور سوشل ویلفیئر نے ایک سال میں بہترین کام کیا۔ لاء ڈیپارٹمنٹ نے اسمبلی سے لوکل گورنمنٹ، ڈومیسٹک ورک،نمل، سیفٹی ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ، پروونشل رولز، آب پاک اتھارٹی سمیت اٹھارہ بل منظور کرائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے میں آن لائن مانیٹرنک سسٹم لا رہے ہیں