وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو لاہور آئیں گے

25 Oct, 2019 | 03:56 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) وزیراعظم عمران خان 28 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومتی لائحہ عمل پر غور ہوگا، وزیراعظم کرتار پور کو ریڈور کی اوپنگ کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صاف پانی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ لیں گے۔

مزیدخبریں