پنجاب کے تھانوں کو سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشن بنانے کا فیصلہ

25 Oct, 2019 | 03:29 PM

Sughra Afzal

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کا تھانہ کلچر  کی تبدیلی کیلئے احسن اقدام، لاہور سمیت صوبہ بھر کے 49 تھانوں کو سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشن بنانےکا فیصلہ، شہری تھانوں کے اندر جانے کی بجائے نئے بلاک افسران سے ملاقات کر سکیں گے، معمولی تفتیش اور ملزمان کا ریکارڈ کیمپوٹرائزڈ ہوگا۔

آئی جی پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب بھر کے 49 تھانوں کو سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشن بنانےکا فیصلہ کرلیا، موجودہ تھانوں کے مرکزی دروازے کے ساتھ بیرونی حصے میں 4 کمرے بنائے جائیں گے، جہاں افسران تفتیش اور شہریوں سے ملاقات کرسکیں گے، ملزموں کا تھانے میں داخلے کے ساتھ ہی ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کیلئے بھی الگ کمرہ مختص ہوگا۔

شہری تھانے کی عمارت میں نہیں جائیں گے بلکہ متعلقہ افسران واہلکاروں سے ملاقات میٹنگز روم میں ہوگی، ابتدائی طور پر سپیشل انشیٹو تھانوں کیلئے 3 کروڑ کے فنڈزجاری کردیئے گئے، شہر میں کاہنہ، شمالی چھاؤنی، ڈیفنس بی سمیت  5 انشیٹو پولیس سٹیشن بنیں گے، ہر تھانے کو 8،8 لاکھ کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں