پنجاب حکومت نے بادامی باغ بس اڈہ منتقلی کا منصوبہ مسترد کردیا

25 Oct, 2019 | 01:26 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) بادامی باغ بس اڈہ کی منتقلی کا منصوبہ حکومت پنجاب نے مسترد کردیا، بادامی باغ بس اڈے کو جدید سہولیات کی فراہمی اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو شہر کے نواحی علاقوں میں منتقلی کے حوالے سے تجاویز طلب کر لی گئیں۔

بادامی باغ بس اڈہ منتقلی کا منصوبہ مسترد کرنے کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ ہفتے کیا گیا ، اجلاس میں ٹھوکر نیاز بیگ پر واقع 244 کنال اراضی پر ملٹی ماڈل بس ٹرمینل بنانے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو تجاویز تیار کرنے کی ہدایات کی گئیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بادامی باغ اڈے سے ریلوے سٹیشن اور مینار پاکستان کا راستہ اہمیت کا حامل ہے، اڈہ کی منتقلی سے عام شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، بادامی باغ بس ٹرمینل پر 123 بسیں اور 700 سے زائد دکانیں موجود ہیں، بس اڈے سے ضلعی انتظامیہ کو سالانہ 85 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔

مزیدخبریں