شاہد ندیم: واپڈا نے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ایک سو بارہ ایس ڈی اوز کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے ایس ڈی اوز کو ایک سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، تاہم بھرتی کے وقت اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ایک سالہ کارکردگی پر ایس ڈی اوز کو ریگولرکر دیا جائے گا، واپڈا میں ایس ڈی اوز کا ایک سال مکمل ہونے پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
جس کے بعد ایک سو بارہ ایس ڈی او کو کنٹریکٹ سے مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ایس ڈی اوز کو منگلا، تربیکا اور دیگر پاور ہاوسز پر تعینات کیا گیا تھا۔