لیسکو کا بڑا فیصلہ، لاکھوں بجلی کنکشن کٹیں گے

25 Oct, 2019 | 01:00 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو کا بلوں کی مد میں دس ارب روپے کی ریکوری کے لیے نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ، اکتیس اکتوبر تک کنکشن منقطع کرکے بلوں کی وصولی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے نجی و سرکاری صارفین سے دس ارب چھبیس کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، گزشتہ روز سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی خان کی ویڈیو کانفرنس میں ہدایات جاری کی گئیں، دستاویزات کے مطابق نجی صارفین کے ذمہ لیسکو کے سات ارب چھبیس کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

جبکہ سرکاری محکموں سے تین ارب روپے کی ریکوری کی جائے گی، آپریشن ونگ کے تمام افسران کو نادہندگان سےریکوری کرنے کا ٹاسک دیدیا گیا، گزشتہ ماہ لیسکو کی ریکوری میں تین فیصد تک کمی ہوئی تھی اس لیے ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں