علی رامے: لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن میں تین سال سے زائد تعینات افسران کے تبادلے، وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر رانا عبدالقیوم سمیت نو افسران اور دیگر اسٹاف کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمکہ سکول ایجوکیشن نے سابق دور حکومت سے وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ سیل کے انچارج ڈائریکٹر رانا عبدالقیوم کا تبادلہ کردیا ہے، وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ سیل نے رانا قیوم کے دور میں اہم کام سرانجام دیئے۔ رانا عبدالقیوم کو ڈائریکٹر ایڈمن ڈی پی آئی ایس ای لاہور لگا دیا گیا ہے، دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری لیگل زبیر خان شاہد کو ڈائریکٹر فنانس پیما تعینات کر دیا گیا، سیکشن آفیسر نعمت علی، شاہد عباس اور صائمہ راحت کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔
اے ڈی ایڈمن طارق ہاشمی، سیکشن ٹریننگ سے جاوید اقبال اور این ڈی سے عدیل صدیقی، خالد محمود کے تبادلے کیے گئے ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کاباقاعدہ نوٹفکشین جاری کردیا ہے۔