قذافی بٹ: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے، نا انصافیوں کا خاتمہ نہ ہوا تو بڑا سیاسی بحران جنم لے گا، حکومت اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔
سروسز ہسپتال کے باہر نواز شریف کی عیادت کرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاست بے یقینی ہے، معاشی بحران شدید ہو چکا ہے۔ حکومت کے غلط فیصلوں کے نتیجے میں ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
حکومت ہوش کے ناخن کے اور وزیر اعظم سیاسی ابتری کا حل نکالیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ٹیسٹس رپورٹس تشویشناک ہیں، ان کی صحت پر حکومت نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ان کے معالج کی سہولت فراہم نہ کر کے حکومت نے بے حسی اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، میں بہت جلد سچ سامنے لے کر آؤں گا۔ بہت جلد حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گا۔