مریم نواز احتساب عدالت میں والد کے ذکر پر آبدیدہ ہوگئیں

25 Oct, 2019 | 11:45 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) احتساب عدالت  نے چودھری شوگر ملز کیس  میں گرفتار مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 نومبر تک توسیع کردی۔

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو عدالت پیش کیا، چودھری شوگر ملز کیس پر جج امیر محمد خان نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 نومبر تک توسیع کردی۔

عدالت نے میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دوپہر ایک بجے طلب کرلی،  احتساب عدالت میں نواز شریف کے ذکر  پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے موقع  پر جنید صفدر سمیت خواتین لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں