قذافی بٹ: ماہر امراض ہیماٹالوجسٹ پروفیسر طاہر سلطان شمسی نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے اور یہ قابل علاج مرض ہے۔
پروفیسر طاہر سلطان شمسی کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا بون میرو جانچنےکیلئے ٹیسٹ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ بون میرو مکمل فنکشنل ہے، تاہم نوازشریف کی بیماری کا نام آئی ٹی پی ہے جو عموماً چھوٹے بچوں کو اور کچھ کیسز میں بڑھی عمر کے لوگوں کو بھی ہو جاتا ہے۔
انہوں نےکہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نواز شریف کو کینسر نہیں اور انکا یہ مرض قابلِ علاج ہے، ڈاکٹر شمسی کا کہنا تھا کہ ادویات ملنے کے 4 سے 5 دن میں پلیٹلیٹس کی ریکوری شروع ہو جاتی ہے، آئی وی آئی جی ملنے کے دس سے بارہ دن بعد تقریباً پلیٹ لیٹس سیلز نارمل ہو جاتے ہیں۔
پلیٹلیٹس کو سیو لمٹ میں رکھنے کیلئے چھ سے ایک سال تک ادویات کا استعمال کرنا پڑے گا۔