جنید ریاض: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ تین روز تک خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک رہنے کا امکان ہے، آئندہ تین روز تک موسم اسی طرح خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سنٹی گریڈ رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت یکم نومبر کے بعد سے کم ہونے کا امکان ہے ۔