جرمن سفیر مارٹن کوبلر بریانی کے شوکین نکلے

25 Oct, 2018 | 11:39 PM

Arslan Sheikh

وقار گھمن: مارٹن کوبلر بریانی کھانے ’بریانی کنگ‘ پہنچ گئے، وہ گھومنے پھرنے کے کافی شوقین ہیں، جب بھی لاہور آتے ہیں کوئی نا کوئی چٹ پٹی چیز لازمی کھاتے ہیں۔

اس کھانے کا تبصرہ سوشل میڈیا پر کرتے ہیں، اسی طرح آج وہ معروف بریانی کی شوپ ’بریانی کنگ‘ پر پہنچے، جہاں انھوں نے بریانی کھائی اور اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور ویٹر کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی، بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

یاد رہے اس سے قبل جرمن سفیر مارٹن کابلر جب لاہور آئے تھے تو انھوں نے یہاں سے گول گپے کھائے تھے اور اس کی بھی خوب تعریف کی تھی۔

مزیدخبریں