فاران یامین: کینال روڈ انڈر پاس سے قبل ڈرائیوروں کو حد اونچائی بتانے والے بیریئر ٹوٹ گئے، مگر انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر انڈر پاس کے شروع ہونے سے قبل ڈرائیوروں کو انڈر پاس کی اونچائی بتانے والے بیریئر ٹوٹ گئے، جس کی وجہ سے زیادہ اونچائی والے کنٹینر انڈر پاس میں پھنس جاتے ہیں جو ٹریفک جام ہونے کا باعث بنتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بار بار حادثہ کے بعد بھی ہوش کے ناخن نہیں لے رہی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے انتظامیہ کینال انڈر پاس پر حد اونچائی بتانے والے بیریئر دوبارہ نصب کرے، تاکہ آئے روز پیش ہونے والے حادثات اور ٹریفک جام کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے۔