بجلی کےنرخوں کیخلاف اپوزیشن میدان میں آگئی

25 Oct, 2018 | 05:32 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،   اپوزیشن نے اضافے کو عوام پربجلی بم قرار دے دیا ،جبکہ حکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخ بڑھنے سے عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخ بڑھانےپراپوزیشن نےردعمل کا اظہار کیاہے،   اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ ماضی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر عوام کو ریلف دینے کے باتیں کرنے والوں نے اقتدار میں آکر بجلی کا بم گرا دیا ہے، بتایا جائے کہ کونسا ریلیف ہے جوعوام کو دیا جا رہا ہے،حکومتی اراکین نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام پر بوجھ قرار نہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملکی معشیت کو تباہ کیا ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کچھ بھی کہتے رہیں عوامی حلقوں نے بجلی نرخوں کو عوام دشمن قرار دے دیا ۔

مزیدخبریں