( سعود بٹ) صنعتی مزدور کی اجرت کم از کم پندرہ سے سولہ ہزار کرنے پر غورکیا گیا ہے محکمہ لیبر کی نئی پالیسی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مزدور دوست اقدامات کیلئے کم از کم اجرت کی رقم میں ایک ہزار روپے اضافہ کرنے کا معاملہ سر فہرست ہے، کم از کم اجرت کی رقم پندرہ ہزار سے سولہ ہزار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، گھروں میں صنعتی کام کرنے والے ورکرز کو بھی محکمانہ تحفظ دینا بھی پالیسی کا حصہ ہوگا، نئی لیبر پالیسی کے تحت مقررہ رقم سے کم اجرت دینے والے اداروں کے خلاف سخت قوانین بنائے جائیں گے۔
حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کم از کم اجرت والے قانون پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئےجائیں گے۔