’’عمران خان جعلی وزیراعظم ہیں‘‘

25 Oct, 2018 | 12:44 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما  اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ احتساب تو وہ کرتا ہے جس کا اپنا دامن صاف ہو، عمران خان خود دھاندلی کی پیدوار اور جعلی وزیراعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کے این آرو سے متعلق بیان پر کہا کہ نیازی صاحب آپ سے این آر او مانگا کس نے ہے? ہمیں گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں، ہم نے مارشل لاء بھگتے ہیں۔میں کوئی پرویز خٹک، بابر اعوان اور علیم خان ہوں جو  آپ سے این آر او مانگو۔ نیازی صاحب بھی ہیلی کاپٹر کیس میں پیشیاں بھگت چکے ہیں۔سپریم کورٹ کہہ رہا ہے کہ نیب سیاست زدہ ہوچکی ہے، نیب کے سینئر افسران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جب گرفتاری کی بات کرتے ہیں تو مجھے اُن پر رحم آتا ہے کہ وہ خود بغص اور حسد میں گرفتار ہیں اس لیے روز گرفتاری کی بات کرتے ہیں، ہم اتنی آسانی سے عمران خان کا پیچھا چھوڑنے والے نہیں ہیں۔دھاندلی کی پیدائش سے پردہ اُٹھے گا۔ نیازی صاحب قوم 50لاکھ گھراور ایک کروڑ نوکریوں کی منتظر ہے، ہم آپ کو پورا موقع دیں گے تا کہ آپ کے جھوٹ سب کے سامنے آسکیں۔ یوٹرن سیاست کوعمران نیازی نےہی جنم دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف کو کیوں گرفتار کیا گیا،  نیازی صاحب آپ شہبازشریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں  کرسکے اور نہ کبھی  کرسکیں گے، انشااللہ ہم ڈٹ کر حکومتی ظلم کا مقابلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں دباؤ ڈال کر حکومت سے این آر او لینا چاہتی ہیں، یہ جماعتیں کان کھول کر سن لیں یہ جو مرضی کرلیں، انہیں کوئی این آر او نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں