ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 1200 سکولوں کے فنڈز روک لیے

25 Oct, 2018 | 10:46 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے 1200 سکولوں کے فنڈز روک لیے ہیں  جس کی وجہ سے سکول سربراہان کو اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق نو ماہ بعد بھی ڈسٹرکٹ لاہور کے سکولوں کو نان سیلری بجٹ نہ مل سکا، فنڈز نہ ہونے کے باعث سکول سربراہان کو بجلی کے بلز، فر نیچر کی مرمت اور دیگر مشکلات کا سامنا ہے۔

 سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گزشتہ سال کی دو اقساط اور اس مالی سال کی ایک قسط روک رکھی ہے جبکہ سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد کا کہنا ہے کہ ایک قسط اے جی آفس میں دوسری دو کی منظوری ہونا باقی ہے۔

مزیدخبریں