ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

13 سالہ  بہاری بابو آئی پی ایل کھیلے گا، مفت نہیں، بھاری معاوضہ کےعوض! 

Vibhuv Surya Vanshi, IPL2025, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بہار کے گاؤں کا 13 سالہ چھورا  انڈین پریمئیر لیگ کی پریمیم ٹیم کا حصہ بن گیا لیکن مفت میں نہیں، ٹیم نے اسے  گیارہ ملین بھارتی روپے میں حاصل کیا ہے۔ 

انڈین پریمئیر لیگ کے  2025 ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کے حصول کے لئے میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوئی تو وہاں برے بڑے نام والے کرکٹرز کو خریدا گیا جو  معمول کی بات تھا لیکن غیر معمولی  سودا اس وقت سامنے آیا جب راجستھان رائلز نے بہت سے نامور اور اچھے ریکارڈ والے کھلاڑیوں کو نظر انداز کر کے بہاری بابو ویبھوو  کو گیارہ ملین روپے میں حاصل کر لیا۔

27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں  تاجپور میں پیدا ہو کر صرف 13 سال کی عمر مین فرسٹ کلاس کرکٹ  کھیلنے والے بورن  بیٹر ویبھور کا پورا نام ویبھور سوریہ ونشی ہے اور وہ 9 سال کی عمر سے  ایک اچھی کرکٹ اکیڈمی میں کھیل رہے ہیں۔ کرکٹ کھیلنے کی ابتدا انہوں نے چار سال کی عمر مین کی تھی کیونکہ وہ تو پیدا ہی کرکٹ کھیلنے کے لئے ہوئے تھے۔

 4 سال کی عمر میں کرکٹ کی ابتدا کی تو فیملی کے سوا کسی نے ان پر خاص توجہ نہ دی لیکن چند ہی سال میں ویبھور کی کرکٹ نے سارے گاؤں کو متوجہ کر لیا اور ان کے والد  9  سال کی عمر میں ان  انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروانے پر مجبور ہو گئے تاکہ وہ واقعی اچھی کرکٹ کھیلنا سیکھ کر اپنے نیچرل ٹیلنٹ کو پالش کر سکیں۔ ویبھور نے والد اور گاؤں کے فینز کو مایوس نہین کیا اور اکیڈمی سے اچھی کرکٹ سیکھ کر  13 سال کی عمر مین ہی بہار کی   فرسٹ کلاس رانچی  ڑانچی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلہ میں ممبئی کے ساتھ میچ میں فرسٹ کلاس کیپ اوڑھی۔ 

انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی 2 روزہ  سرگرمی جدہ میں شروع ہوئی تو کسی کو امید نہ تھی کہ سینکڑوں نئے کھلاڑیوں میں شامل کم سن سوریہ ونشی کو بہترین ٹیموں مین سے ایک اتنی چاہت کے ساتھ پِک کر لے گی۔   راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو  ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا۔

 ویبھوو سوریاونشی آئی پی ایل  میں کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 

 اس میگا آکشن میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ  پنت کو 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا، اور پنت نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اتوار کو پہلے پنجاب کنگز نے بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کو 26 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا  تھا جس کے بعد شریاس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے تھے اس کے بعد پنت کی زیادہ قیمت لگ گئی تو اب وہ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔ مہنگے سستے کھلاڑیوں کی پوزیشنیں تو بدلتی ہی رہیں گی لیکن ویبھو و کے حصے میں جو پوزیشن آئی ہے اسے چھیننے کے لئے بھارت کے کسی کرکٹ لوور باپ کو بہت محنت کرنا پڑے گی جو یقیناً آسان نہیں۔ 

 آئی پی ایل 2025 اس  لیگ کا 18 واں ایڈیشن ہوگا جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویبھوو سوریاونشی کون ہیں؟
ویبھوو  سوریہ ونشی 27 مارچ 2011 کو  اردو بولنے والوں کی شمال مشرقی ریاست بہار کےگاؤں  تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں تربیت حاصل کی اور  ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں  ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس کرکٹ کیپ اوڑھنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے ساتھ میچ میں سنچری بھی بنائی جس سے تصدیق ہوئی کہ وہ صرف اچھا بیٹ ہی نہیں گھماتے بلکہ طویل دورانیہ کے لئے بیٹ گھما سکتے ہیں اور بڑے سکور کر سکتے ہیں۔  

بظاہر  نوعمر لیکن وکٹ پر پختہ کار بیٹر دکھائی دینے والے ویبھوو نے  62 گیندوں پر 104 رنز  بنائے اور  یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر بیٹر بن گئے۔

وہ  یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔