"احتجاج" کی ایک اور ہدایت، سیکشن 144 میں توسیع

25 Nov, 2024 | 10:48 PM

Waseem Azmet

سٹی42: "کرو یا مرو احتجاج"  کے لئے لاہور سمیت پنجاب بھر سے  اسلام آباد  جانے میں ناکام ہونے کے بعد  پی ٹی آئی نے پنجاب کے تمام شہروں میں "احتجاج" کرنے کا اعلان کر دیا۔

آج پیر کی شام پی تی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان اسمبلی اور مقامی عہدیداروں کو ان کے شہروں میں احتجاج کرنے کی  ہدایات کر دی گئی ہیں۔

دوسری طرف پنجاب کی ھکومت نے صوبہ بھر میں کسی اجتماع کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیکشن 144 کی مدت مین آج پیر کی شام تین دن کی توسیع کرنے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا ہے۔ 

پی ٹی آئی کی صوبہ پنجاب اور لاہور کی قیادت نے قبل ازیں 24 نومبر کو اسلام ااباد جانے کا ارادہ موقوف کر کے لاہور میں ہی "احتجاج" کرنے کا اعلان کیا تھا اور اپنے کارکنوں کو اتوار کو صبح گیارہ بجے لاہور کے جی ٹی روڈ سےت مرکزی داخلی راستے بتی چوک پر جمع ہو کر احتجاج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی قیادت خود بھی وہاں نہیں آئی نہ ہی ان کے کارکن وہاں پہنچے البتہ اکا دکا جوشیلے حامی بتی چوک کے ارد گرد منڈلاتے رہے اور پی تی آئی کے جھنڈوں کے ساتھ آنے والے کسی جتھے کی راہ تکتے رہے جو رات ہونے تک نہیں آئے۔ 

مزیدخبریں