گورنر پنجاب سے پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے وفدکی ملاقات، موجودہ صورتحال پر گفتگو

25 Nov, 2024 | 10:42 PM

ملک اشرف : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ممبر پیپلز پارٹی پنجاب کونسل راجہ عبد الرحمٰن ایڈووکیٹ  سپریم کورٹ کی سربراہی میں وفدکی ملاقات ہوئی ۔ 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال ، چھبیسویں آئینی ترمیم سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔ گورنر پنجاب نے راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ، انہوں نے راجہ عبدالرحمان کو ان کے بیٹے کی برطانیہ کے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی۔

راجہ عبدالرحمان ایڈوکیٹ نے بیٹے راجہ ذیشان کی کامیابی پر مبارکباد دینے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔ 

 وفد میں  خالد بٹ،   ایڈوکیٹ سید نوید الحسن شامل تھے، جبکہ ر چودھری محمد اسلم گل سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں