سعودی عرب میں بارشیں، سکول بند، کئی شہروں میں انڈر پاس  بند 

25 Nov, 2024 | 10:36 PM

Waseem Azmet

ریاض: مکہ مکرمہ، طائف اور دیگر سعودی علاقوں میں اچانک تیز بارش شروع ہو گئی۔  مسجد الحرام میں بارش کے دوران بھی حرم شریف کا طواف جاری رہا۔

طائف اور السیل کبیر میں اربن فلڈنگ جیسی صورتحال کے باعث انڈر پاس احتیاطاً بند کردیئے گئے۔  سعودی عرب کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے  مزید بارش کے امکان کے پیش نظر  تعلیمی ادارے بند کروا دیئے اور سکولوں کو آن لائن کلاسوں  سے کام چلانے کی ہدایت کردی۔ 

ریاض، قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ریاض  میں  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس نے منگل تک مکہ مکرمہ میں تیز بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا ہے اور   سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے حوالے سے موسم کی وارننگ جاری کی ہے۔

مکہ مکرمہ میں تیز بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ ریاض، مدینہ، قاسم، حائل، شمالی سرحدوں، مشرقی صوبہ، الباحہ اور عسیر میں درمیانی سے بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران تبوک، الجوف اور نجران میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

حکام نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ا کل منگل کے روز گھر سے نکلتے وقت حتیاط برتیں، نشیبی اور سیلاب زدہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور موسم کے سرکاری انتباہات سے متعلق اپ ڈیٹس پر عمل کریں۔ عوام کو مشورہ دیا ج گیاہے کہ وہ موسمی حالات کے اس دور میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے باخبر رہیں۔

مزیدخبریں