ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کارکنان کی سنگجانی ٹول پلازہ میں سرکاری سامان چوری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ۔
پی ٹی آئی کے پرتشدد کارکنان کے حملوں سے کئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، ویڈیو میں کارکنان کو سنگجانی ٹول پلازہ پر دھاوا بولتے دیکھا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی کارکنان سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔
پرتشدد مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑی بھی جلا دی گئی، پرتشدد کاروائیوں اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظرعام پرآ چکی ہیں ۔
شرپسندوں کے حملوں سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 70 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شرپسند عناصر کی شناخت کا عمل جاری ہے، پرتشدد مظاہرین کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔