ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای پولیس نے ربی کوگن کے تینوں قاتلوں کے نام جاری کر دیئے

rabbu Zavi Kogan, United Arab Emirates,
کیپشن: متحدہ عرب امارات کے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ربی زوی کوگن  کی لاش ملنے کے بعد ان کے قاتلوں تک پہنچنے میں ماہرانہ برق رفتاری کے ساتھ کام کیا، ان کے قتل میں ملوث تینوں افراد کا تعلق ازبکستان سے ہے۔  اس قتل سے جڑے کئی سوالات ابھی جواب طلب ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  متحدہ عرب امارات نے ربی زوی کوگن کے قتل کے تین ملزموں کے نام اور تصاویر شائع کر دی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد ازبک ہیں۔ مخمودجون عبدالرحیم کی عمر 28 سال اور عزیز بیک کاملووچ کی عمر 33 سال ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی حکام نے اس واقعے کی تفصیلات، اس کے حالات اور محرکات سے پردہ اٹھانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے، اور اپنی انسانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کو ممکن بنایا۔"

ملزموں کےت ساتھ قتل کے محرکات اور دیگر عوامل پر تفتیش جاری ہے تاہم ابھی اس کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ 

Caption   ربی زوی کوگن کی شادی کے موقع پر بنائی گئی اس تصویر میں دولہا اور دلہن کے ساتھ ان کی فیملی کے لوگ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔  کوگن کی فیملی  چاہتی تھی کہ وہ ابوظہبی میں نہ رہیں۔ 

دبئی میں قتل ہونے والے 28 سالہ ربی  زوی کوگن ک کی چھ ماہ پہلے اپنی منگیتر سے شادی ہوئی تھی۔ ان کے  غمزدہ رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ ان کے ابوظہبی جا کر کام کرنے کے خلاف تھے۔ کوگن کی بیوہ کے لئے یہ دوسرا صدمہ ہے۔ اس سے پہلے ان کی خالہ اور چچا 2008 میں ممبی انڈیا میں ہونے والی دہشتگردی کے دوران مارے گئے تھے۔