ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’شہر میں کھانے پینے کی شدید قلت ہوجائے گی‘

’شہر میں کھانے پینے کی شدید قلت ہوجائے گی‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی پرویز بٹ نے کہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کے ٹرک شہر میں داخل کرنے فوری اجازت دے ۔ 

حاجی پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ دو دن گزر گئے شہر میں اجناس کی ترسیل رک چکی ہے ،  شہر کے باہر دالیں چاول اور دیگر اشیاء سے بھرے ٹرک کھڑے ہیں، ضلعی انتظامیہ اشیائے خوردونوش کے ٹرک شہر میں داخل کرنے فوری اجازت دے ۔ 

انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش شہر میں لانے کی اجازت نہ ملی تو شہر میں کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہوجائے گی ۔