ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی تمام مصروفیات منسوخ، مبشر بلال شہید کے جنازہ میں جائیں گے

Mohsin Naqvi, Mubashar Bilal Shaheed, Police Constable, Muzaffargarh , Interior Minister Mohsin Naqvi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے اسلام آباد میں اپنی تمام اہم مصروفیات منسوخ کر دیں۔ محسن نقوی  موٹر وے کے ہکلا چیک پوسٹ پر  اسلام آباد پر دھاوا بولنے کے لئے آنے والے جتھوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے پولیس کے جوان  مبشر بلال کے جنازہ میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں۔  

ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے لئے آج پیر کی شام ایک اہم نیوز کانفرنس شیڈول کی گئی تھی اور وہ دوسری کئی اہم سرکاری مصروفیات میں بھی انگیج تھے، شام کو انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر پولیس کے ہکلہ میں شہید ہونے والے اہلکار مبشر بلال کے جنازہ میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ 

احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکار پر حملہ کر دیا، کانسٹیبل مبشر تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا، جہاں وہ شہید ہوگئے۔شرپسندوں کے حملے میں شہید  ہونے والے 46 سالہ کانسٹیبل مبشر بلال کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا۔

Caption پنجاب پولیس کے  کانسٹیبل مبشر بلال کو ہکلہ چیک پوسٹ پر  عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے شر پسندوں نے بلا اشتعال حملہ کر کے زخمی کیا تھا، سر پر شدید چوٹیں آنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن میڈیکل پروفیشنل سر توڑ کوشش کے باوجود ان کی زندگی نہیں بچا سکے۔ شہید کی دو بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا ہے۔

محسن نقوی کی جنازہ مین شرکت کے ہنگامی پروگرام کے بعد ان کی آج شام کی سرکاری مصروفیات کو نئے سرے سے شیدول کیا جا رہا ہے۔