سٹی 42 : سردی کی آمد کیساتھ ہی لنڈا بازاروں کی رونقیں بھی بحال ہوگئیں ۔
لاہور میں سردی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں نے لنڈا بازار کا رخ کر لیا، تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث لنڈا بازاروں میں بیچی جانے والے گرم ملبوسات غریبوں کی پہنچ سے دور نظر آرہے ہیں، جرسیاں، مفلر،سویٹرز، جرابیں اور جیکٹوں کی قیمتوں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ لنڈے بازار اور عام دکانوں کی قیمتوں میں اب کوئی فرق نہیں رہا ، لنڈے میں جوتوں کی قیمت برینڈز کی دکانوں سے بھی زیادہ ہے ۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن،امپورٹ ٹیکس بڑھنے سے لنڈے کامال مہنگا ہوا ۔