جڑواں شہروں میں تعلیمی اداروں کی جبری بندش کا تیسرا دن

25 Nov, 2024 | 08:49 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے جتھے اسلام آباد کی ضلعی حدود میں آ گئے ہیں اور وفاقی حکومت نے  اسلام آباد  اور   پنجاب حکومت نےراولپنڈی میں تمام تعلیمی اداروں کے متعلق اہم حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو کل 26 نموبر کو بھی بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 

راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم مسلسل تیسرے روز بھی معطل رہےگی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اعلامیہ کے مطابق  امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکل 26  نومبر کو  تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مری کا کہنا ہےکہ ضلع مری کے تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں، سکول بندکرنےکا  فیصلہ موجودہ صورتحال پرکیا گیا ۔

دوسری جانب بچوں کے والدین کی طرف سے سکول بند کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے، کہنا ہےکہ بچوں کے پیپرز ہو رہے ہیں سکول کھولے جائیں ۔ 

مزیدخبریں