ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’نام نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنیکا عمل قابل مذمت ہے‘  

’نام نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنیکا عمل قابل مذمت ہے‘  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے ہکلہ کے قریب پولیس اہلکار کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ، وزیرِ اعظم نے کانسٹیبل مبشر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور انکی بلندی درجات کی دعا کی ۔ 

وزیرِ اعظم نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ، ساتھ ہی احتجاج کے دوران پتھراؤ و تشدد کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ 

شہباز شریف نے کہ کہ نام نہاد پر امن احتجاج کے نام پر پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، پولیس اہلکار و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار امن و امان قائم کرنے کیلئے ڈیوٹی پر مامور ہیں. انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک گیر فسادات برپا کرنے والے ایک مرتبہ پھر سے پر تشدد کاروائیاں کر رہے ہیں.   

شہباز شریف نے کہا کہ 46 سالہ شہید کانسٹیبل مبشر کے کم سن بچوں کی دنیا شرپسند عناصر کے ہاتھوں اجڑ گئی، جب جب ملک ترقی کی منازل طے کرنے لگتا ہے،شر پسند عناصر ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ شروع کر دیتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کانسٹیبل مبشر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،کانسٹیبل مبشر ایک ایسے گروہ کے ہاتھوں شہید ہوئے جو ملکی ترقی کا دشمن ہے، نام نہاد امن پسند احتجاجیوں کا پولیس اہلکاروں کو زخمی اور شہید کرنے کا عمل قابل مذمت ہے.