اویس کیانی : بعض سڑکیں شر پسندوں کے فساد کے باعث بند ہونے کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین بحال رکھنے کے لئے پٹرولیم ڈویژن نے پنجاب کے چیف سیکرٹری ، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور راولپنڈی کے کمشنر کو خط لکھ دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پنجاب کے چیف سیکرٹری، اسلام آباد کے چیف کمشنر اور راولپنڈی کے کمشنر کو خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جتھوں کی بعض سڑکوں پر موجودگی کے باعث اسلام آباد، رولپنڈی اور لاہور میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رکھنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔
زمینی صورتحال یہ ہے کہ صرف اٹک آئل ریفائنری کو خام تیل لےکر جانے اور ریفائنری سے پٹرولیم مصنوعات لانے والےٹینکرز کی آمد ورفت میں کچھ خلل پڑا ہے۔ اس کے سوا پنجاب بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول کے مطابق بلا تعطل جاری ہے، راولپنڈی، اسلام آباد کو بھی پٹرول، ڈیزل کی وافر مقدار میں فراہمی میں کسی تعطل کا کوئی خدشہ نہیں۔
زمینی حقائو کے برعکس پیٹرولیم ڈویژن نےاپنے مراسلہ میں کہا ہے کہ "پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں رکاوٹیں آرہی ہیں" ، اس سلسلہ میں اوگرا بھی ضلعی انتظامیہ کےساتھ رابطےمیں ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے بیوروکریتس نے صوبائی اور ضلعی نتظامیہ سےمتاثرہ شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی اور موجودہ صورتحال سےنمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بنانےکی درخواست کی ہے۔