لو میرج یاارینج؛ اکثریت کس طرف، سروےمیں حیران کن انکشاف

25 Nov, 2024 | 07:28 PM

ویب ڈیسک : پاکستان میں 52 فیصد پاکستانی پسند کی شادی کے مخالف اور ارینج میرج کے حق میں ہیں 

 گیلپ پاکستان  نے ایک  سروے  کیا  جس میں انہوں نے  پوچھا کہ کتنے افراد  لو میرج یعنی پسند کی شادی کی حمایت کرتے ہیں اور کتنے افراد  ارینج میرج کی شادی کے حامی ہیں ۔ جس میں 52 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کی بالکل حمایت نہیں کرتے جب کہ 39 فیصد نے پسند کی شادی کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پسند کی شادی پر کوئی اعتراض نہیں جب کہ حیران کن طور پر پسند کی شادی کی سب سے زیادہ مخالفت شہری آبادی کی جانب سے کی گئی۔سروے کے مطابق شہری آبادی میں58 فیصد نے اس پر اعتراض کیا  جب کہ دیہی آباد ی میں پسند کی شادی کی مخالفت کی شرح 49 فیصد دیکھی گئی۔ یوں  شہری  آبادی 58 فیصد ارینج میرج کے حق میں جب کہ دیہی آبادی 49 فیصد ارینج میرج کرنا چاہتی ہے 

مزیدخبریں