ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیلاروس کےصدرکا دورہ پاکستان؛ کل 15 معاہدوں اور ایم ایوز پر دستخط ہوں گے

بیلاروس کےصدرکا دورہ پاکستان؛ کل 15 معاہدوں اور ایم ایوز پر دستخط ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بیلاروس کےصدرکے دورہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں معاہدوں، میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ (ایم او یوز) پر دستخط کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ، پاکستان اوربیلا روس میں کل 15 معاہدوں اور ایم ایوز پر دستخط ہوں گے ۔ 

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں تجارت کےفروغ کے لیے3 سالہ جامع روڈمیپ کے تعاون پربھی دستخط ہوں گے، دونوں ممالک میں انٹرنیشنل روڈ ٹریفک سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، پاکستان اوربیلارس میں سائنس اینڈٹیکنالوجی کےشعبے میں تعاون کےمعاہدے پردستخط ہوں گے، منی لانڈرنگ سےمتعلق مالیاتی انٹیلی جنس کے تبادلےکے لیے ایم او یوپردستخط ہوں گے، دوطرفہ تجارت کےلیےکسٹمزڈیٹا کےباہمی تبادلے کے ایم او یوپر دستخط کیےجائیں گے ۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اوربیلارس میں تعلیم و تربیت سےمتعلق مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوں گے، موسمیاتی تبدیلی اورسائنس اینڈٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون کے ایم او یوز ہوں گے، اس کے علاوہ دونوں ممالک میں حلال ٹریڈ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے، ہیلتھ سروسز میں تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط کیے جائیں گے ۔دونوں ممالک میں الیکٹرانک کامرس کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیےجائیں گے ۔