’تشدد کرنیوالے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا‘

25 Nov, 2024 | 06:40 PM

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہکلہ کے قریب  مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل مبشر کو خراج عقیدت پیش کیا ، محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل مبشر  کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل مبشر نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ تشدد کرنے والے مظاہرین کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔  

 محسن نقوی نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، شہید کانسٹیبل مبشر کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے  شریک ہیں۔  

مزیدخبریں