ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاج کی آڑ میں حملہ: پنجاب پولیس کا کانسٹیبل مبشر  شہید ، 70 اہلکار زخمی

 احتجاج کی آڑ میں حملہ: پنجاب پولیس کا کانسٹیبل مبشر  شہید ، 70 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : احتجاج کی آڑ میں پی ٹی آئی شرپسندوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر کیے گئے حملے میں کانسٹیبل مبشر  شہید ہو گئے ۔ 

پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے، پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے۔ 46 سالہ کانسٹیبل مبشر ہسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ 

کانسٹیبل مبشر  شہید کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ، کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ 

شر پسندوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے پولیس کے  70 اہلکار زخمی ہیں ، زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں۔ 

قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ  کیلئے پرعزم ہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، شدت پسند شر پسند عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔