ویب ڈیسک : سوات حلقہ پی کے 4 سے تحریک انصاف کے ایم پی اے علی شاہ خان ایڈوکیٹ تھانہ حسن ابدال سے گرفتار ہوگئے ۔
علی شاہ خان اپنے قافلے کو لیڈ کررہے تھے ، چائے پینے کے غرض حلقہ علی شاہ اپنے قافلے کو چھوڑ موٹر وے سے اترے، جنہیں تھانہ حسن ابدال کے حدود میں گرفتار کرلیا گیا۔
قریبی ساتھیوں اور ایم پی اے علی شاہ خان کے آفیشل پیج پر انکی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ہے ۔ قریبی ساتھیوں اور انکے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ علی شاہ خان ایڈوکیٹ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔