فضائی آلودگی میں کمی، آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

25 Nov, 2024 | 06:17 PM

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 158ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد  لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے آٹھویں نمبر پر آگیا ہے ۔ 

لاہور کے علاقوں فیز 8 ڈی ایچ اے 172، غازی روڈ انٹرچینج 167, سید مراتب علی روڈ 163, جوہر ٹاؤن 158 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی ۔ 

 سموگ میں کمی کے باعث محکمہ ماحولیات کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ لاہوریے مزید احتیاط یقینی بنائیں۔ 

لاہور میں موسم سرد اور خشک ہے، درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا  محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا امکان موجود نہیں ہے۔

مزیدخبریں