ویب ڈیسک : جیکب آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی ۔
پولیس کے مطابق قائد اعظم روڈ پر گاڑی کی تلاشی کے دوران 800 عدد نان کسٹم پیڈ موبائل برآمد ہوا ، اسمگلنگ میں ملوث سبی کے رہائشی ملزم جاوید ابڑو کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ موبائل فونز بلوچستان سے سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد برآمد موبائل فونز کو کسٹم حکام حوالے کردیا گیا ۔