عابد چوہدری :شہریوں کو اغوا کر کے بھتہ وصول کرنے کے واقعات بڑھنے لگے ۔ ڈیفنس سی میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا
پولیس حکام کےمطابق4اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ کو اغوا کر کے بھتہ وصول کیا،متاثرہ شہری اظہر کی مدعیت میں اہلکاروں کیخلاف ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا
مقدمہ میں کانسٹیبل عقیل،نجف، کانسٹیبل سکندر اور کانسٹیبل تنویر نامزد ہیں ۔
ایف آئی آر کےمطابق اہلکاروں نے سکیورٹی گارڈ اظہر کو اغوا کر کے اسکی بیوی سے 40 ہزار بھتہ وصول کیا،پولیس اہلکار اظہر کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس اہلکاراظہرکوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے ۔