سٹی42:پی ٹی آئی کے بانی کو جیل سے چھڑانے کے لئے اسلام ااباد پر دھاوا بولنے والوں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تصدیق کی ہے کہ سرگودھاکا رہائشی پی ٹی آئی کے جتھے کی فائرنگ سے ہکلہ انٹرچینج کے قریب زخمی ہونے والا پنجاب پولیس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ 70 کے لگ بھگ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن مین سے پانچ اہلکاروں کی حالت ہسپتال میں تشویش ناک ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ نو مئی پارٹ ٹو چاہتے ہیں ، ایک پولیس اہلکار شہید، 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں ۔