ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمندری طوفان برٹ سے برطانیہ میں تباہی

سمندری طوفان برٹ سے برطانیہ میں تباہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ میں طوفان برٹ کے سبب ہونے والی شدید بارشوں کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

 برطانوی میڈیا کے مطابق طوفان برٹ کے سبب شدید بارشیں ہونے کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جب کہ مختلف واقعات میں اب تک 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان کے سبب لندن سے ویسٹ انگلینڈ اور ویلز تک آمدورفت میں خلل ہے اور برطانیہ بھر میں روڈ، ریل، ائیر، فیری سروس متاثر ہے۔ 

 انگلینڈ میں 161 فلڈ وارننگز اور 213 فلڈ الرٹس جاری کیے گئے جب کہ ویلز میں 22 فلڈ وارننگز اور اسکاٹ لینڈ میں فلڈ کی 4 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنوبی ویلز میں مختلف مقامات پر 100 ملی میٹر تک بارش ہوئی جب کہ اسکاٹ لینڈ میں70 میل فی گھنٹہ کی رفتار والی شدید ہواؤں کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔