ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی ہے، مریم نواز

پولیس کی پوسٹوں پر فائرنگ ہوئی ہے، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے احتجاجی مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی، ڈی ایس پی ایس اور ایچ او سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے ،مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو، ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پنجاب پولیس پر حملوں میں ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے،غازی بروتھا،میانوالی،ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی، پنجاب پولیس کو پہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا اور اب بھی غیر مسلح ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہیداور 25 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے، ایک صوبے کی پولیس کا دوسرے صوبے پر سرکاری وسائل سے حملہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے،یہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کیے جارہے ہیں، احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی شکل ہے۔