ملازمین کو رانگ کالز سے ہوشیار رہنے کیلئے الرٹ جاری

25 Nov, 2024 | 03:31 PM

قیصرکھوکھر: بلدیاتی افسران اور ملازمین کو رانگ کالز سے ہوشیار رہنے کیلئے الرٹ جاری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا ۔

 تفصیلات کےمطابق بلدیاتی افسران اور ملازمین کو رانگ کالز سے ہوشیار رہنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے میں ملازمین و افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلدیاتی افسران رانگ نمبرز سے موصول ہونے والی کالز سے ہوشیار رہیں،جعلی کالز موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ فورم کو رپورٹ کریں۔ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری نمبروں سے کالز کرکے کام کروانے کا کہا جاتا ہے۔

مزیدخبریں