ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے: عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کی گفتگو

بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے: عمران سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر کی گفتگو
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد احتجاجی کال کو فائنل قرار دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور ترجمان کے پی حکومت بیرسٹرسیف نے اڈیالہ جیل میں ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے، احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔

صحافی نے پوچھا مذاکرات کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو انشااللہ جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کی کال پر احتجاج کیا جا رہا ہے، عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی تھی۔

تحریک انصاف کا قافلہ گزشتہ روز صوابی سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی قیادت میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا تھا، پی ٹی آئی کے قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔