ٹانک؛ دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

25 Nov, 2024 | 03:00 PM

ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد  زخمی ہوگئے۔

  مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون فافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا۔

 حکام نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈیرہ اسمٰعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزیدخبریں