سٹی 42 : پنجاب بھر میں فضائی آلودگی کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی ، اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے، جبکہ سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔
فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔