ملک بھر میں واٹس ایپ صارفین اور فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا

25 Nov, 2024 | 02:27 PM

 ویب ڈیسک : ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن بھی متاثر ہے ۔ 

  انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو واٹس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو بھیجنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ فری لانسرز اور آن لائن ٹیکسی سروس بھی شدید متاثر ہورہی ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے اس کے علاوہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی متاثر ہیں۔  کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کی رات سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے ۔ 

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ترجمان وزارت داخلہ نے پنجاب کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں ہی موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا اور ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی۔

مزیدخبریں