ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا 

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ہرا دیا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔

 پرتھ میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میں چوتھے روز آسٹریلیا کی ٹیم 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔22 نومبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 150 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 104 رنز بناسکی۔

 بھارت نے دوسری اننگز 487 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 534 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کینگروز بناکر 238 رنز پر آل آؤٹ ہوگئے اور بھارت نے میچ 295 رنز سے جیت لیا۔میچ میں بھارت کی طرف سے دوسری اننگز میں یشوی جیسوال نے 161 رنز اور ویرات کوہلی نے 100 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 5 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔