کلیم اختر: غیرقانونی سگریٹس مافیاہوشیار، ایف بی آر نے کریک ڈاون کیلئے کمر کس لی، چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس احمد شجاع خان کی ہدایت پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ابتدائی مرحلہ میں ٹیموں کوشہر کی مختلف مارکیٹوں کےدورے کرنے کی ہدایت کی گئی،ٹیمیں جوہر ٹاؤن،گلبرگ ،شاہ عالم مارکیٹ اور اچھرہ کا دورہ کرے گی۔
داتا گنج بخش،دروغہ والا اور ملتان روڈ کے اطراف غیر قانونی سگریٹس کیخلاف آگاہی دی جائےگی، ایف بی آر کی جانب سے 30نومبر تک تمام سگریٹس فروش ودکانداروں کو آگاہی دی جائیگی۔
یکم دسمبر سے غیر قانونی سگریٹس کی خریدو فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہناتھا کہ ٹیکس سٹیمپ کےبغیر کسی قسم کی سگریٹس فروخت نہیں کی جاسکتی ،غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنیوالوں کو 25ہزار جرمانہ یا3سال قید ہوگی۔