لاہور ہائیکورٹ سے سزائے موت پانے والا مجرم 7 سال بعد بری

25 Nov, 2024 | 11:56 AM

ملک اشرف:طلاق کی رنجش پردامادکوقتل کرنےکامعاملہ،ہائیکورٹ نےقتل کیس میں سزائےموت پانےوالا مجرم بری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سیشن کورٹ نے ملزم محمد دلاور کو پھانسی دینے کافیصلہ کو کالعدم قرار دیا، 2رکنی بینچ نےمقدمہ کے 7سال بعد سزائے موت کے قیدی کو بری کیا،عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تضادہونےپرملزم دلاور کو بری کیا.
جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بینچ نے سماعت کی، فیروز والاپولیس نے23ستمبر 2017کومحمدتنویر کے قتل کا مقدمہ درج کیا۔

وکیل صفائی نے دلائل دیے کہ ملزمان دلاوراورصابر کو مقدمہ نامزد کیاگیا گیا ، ملزم صابرکوٹرائل کورٹ نے پہلے ہی بری کردیا ،بیانات میں تضادات ہونےپرملزم صابر بری ہوچکا ہے۔
سرکاری وکیل نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف بریت اپیل کی مخالفت کی گئی، سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا ،2 رکنی بینچ نےملزم کی بریت اپیل منظور کرلی۔

مزیدخبریں